Live Updates

ریحام خان نے ایک اور شادی کا اشارہ دے دیا

ریحام خان کے حالیہ ٹویٹس نے نئی بحث چھیڑ دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 جون 2018 18:08

ریحام خان  نے ایک اور شادی کا اشارہ دے دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر سے متعلق مبینہ طور پر کئی انکشافات کئے ہیں۔ریحام خان کی یہ کتاب منظر عام پر آنے کے بعد ممکنہ طور پر تحریک انصاف اور عمران خان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایک ٹویٹر صارف نے جب ریحام خان سے کہا کہ آپ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بے نقاب کرنے کے لیے کب کتاب لکھ رہی ہیں میرے خیال آپ سچ بے نقاب کرنے والی اور اچھی مصنفہ ہیں۔

جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب میں کسی سے شادی کروں گی۔
جس سے ریحام خان کا مطلب تھا کہ میں جب کسی ن لیگی رہنما سے شادی کروں گی تو ان کو بے نقاب کروں گی۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے یہ بات مضحکہ خیز انداز میں کہی ہے تا ہم ٹویٹر پر اس کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے ایک اور شادی کا اشارہ دے دیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ پھر لوگ کہتے ہیں کہ شیخ رشید نے طوائف کا لفظ ان کیلئے کیوں استعمال کیا، کیوں کہ طوائف بغیر نکاح کے پیسے کماتی ہیں اور یہ نکاح کر کے.ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان کو مشورہ دیا کہ آپ کہیں تو میں شیخ رشید سے بات کروں ؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کیا وہ مسلم لیگ ن سے ہے ؟ میرے خیال سے وہ شادی کرنے والے لوگوں میں شمار نہیں ہوتے بلکہ کچھ وقت کوٹھے پر گزارنے کوترجیح دیتے ہیں۔

یاد رہےپاکستان تحریک انصافکے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عامر پر آنے والی ہے۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے ۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔ اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔ تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔ خاص طور پر عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک جو بھی واقعات ہوئے ان سب کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات