تمام اسسٹنٹ کمشنرز رین ایمر جینسی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ و مربو ط حکمت عملی اور پلا ن کو یقینی بنا ئیں ،ڈپٹی کمشنر جنوبی

پیر 25 جون 2018 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) تمام اسسٹنٹ کمشنر ز مو ن سون کے مو سم میں رین ایمر جینسی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ مر بو ط حکمت عملی اور پلا ن کو یقینی بنا ئیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر قسم کی مشینریز اور آلا ت کو عملے کے ساتھ تیا ر رکھا جائے اسکے ساتھ ہی نشیبی علاقوں یا سڑکوں سے پا نی کی نکا سی کیلئے پمپ اور جنریٹر زکو بھی تیا ر پو زیشن میں رکھا جائے ۔

یہ فیصلے رین ایمر جینسی کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیز اسٹر مینجمنٹ اتھا رٹی کی ڈپٹی کمشنر سائو تھ صلاح الدین احمد کی زیر صدارت اجلا س میں کیئے گئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون)سائوتھ محمد وسیم لنڈ ،ایس پی سٹی لیاری افتخار احمد لو دھی ،ڈ ی ایس پی درخشاں نیئر الحق ،ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،تمام اسسٹنٹ کمشنر ز،کنٹو نمٹ بو رڈ کراچی ،کنٹو نمٹ بو رڈ کلفٹن ،ڈیفنس یا ئو سنگ اتھا رٹی ،کے ایم سی،ڈی ایم سی سائوتھ ،سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پرائمری / سیکنڈری ،ضلع جنو بی کے تمام مختیا ر کا ر ،سوئی سدرن گیس ،K الیکٹرک ،تا جر اتحاد ،پولیس ،ٹریفک پو لیس ،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بو رڈ ،ورکس اینڈ سر وسزڈیپا رٹمنٹ ،محکمہ صحت ،سوشل ویلفیئر ،لو کل گورنمنٹ ،اور صوبا ئی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مو ن سون کے مو سم میںساحل سمندر سے اٹھنے والی اونچی اور خطرنا ک لہروں سے ممکنہ حادثہ سے بچائو اور ساحل سمندر پر تفریح کیلئے آنے والوں کی جا نوں کی حفاظت کی خاطر حکومت کی جا نب سے عائد کردہ سمندر میں نہانے کے حوالے سے نا فظ دفعہ 144 کی پا بندی پرمکمل عمل درآمد کروایا جا ئے اور لو گو ں کی جا ن کی حفاظت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدائت کی کہ جا ن سے بڑھ کر کو ئی چیز نہیں عوام کی جا نو ں کے خطرات کے پیش نظر ساحل سمند ر پر نہا نے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور انھیں گرفتار کرکے قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر نے ساحل سمندر پر تفریح کیلئے آنے والی عوام سے درخواست کی کہ وہ ساحل سمندر پر تفریح کیلئے ضرور آئیں اور بھر پو ر انجو ائے کریں تاہم خطرات کے پیش نظر سمندر میں نہا نے سے گریز کریں اور قانو ن کو ہا تھ میں لیکر اپنی لیئے مشکلا ت پیدا نہ کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدائت کی کہ وہ کلفٹن کے ساحل پر آنے والے غیر ملکی اور ملکی سیا حوں اور ملک کے مختلف مقامات سے تفریح کیلئے آنے والوں کیلئے خوشگوار تاثر قائم کرنیاور شہر کا مثبت امیج بلند کرنے کیلئے متعلقہ ادارے ساحل سمندر کو گندگی اور کچرے سے مکمل صاف ستھرا بنا نے کیلئے فوری اقداما ت کو یقینی بنا ئیں ۔صلا ح الدین احمد نے ہدائت کی کہ رین ایمر جینسی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سائوتھ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں فوری طور پر ایک کنٹرول روم یا رین ایمر جینسی شکا ئتی سینٹر قائم کیا جائے جہا ں پر تمام متعلقہ اداروں کے نما ئیندہ افسران کی چوبیس گھنٹے حاضری کو یقینی بنا یا جائے اور کسی بھی شکا ئت کی صورت میں ازالے کیلئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات کیئے جائیں ،انھو ں نے ہدائت کی کہ رین ایمر جینسی کے حوالے سے مشنریز اور آلا ت کی متعلقہ اداروں کے پاس کمی کی صورت میں پرائیوٹ کنٹریکٹر سے رابطہ کیاجائے اورپرائیوٹ کنٹریکٹر اور اپنے ادارے میں مو جو د مشنریز اور آلا ت کی فہرست مرتب کی جا ئے اور ضرورت پڑنے پر پرائیوٹ کنٹریکٹرسے مشین اور آلا ت اجرت پر لی جا ئیں ۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ بر سات کے حوالے سے حساس ترین اور حساس علا قوں پر خصوصی توجہ دی جا ئے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 24 گھنٹے تیا ر رہا جا ئے ۔انھو ں نے کہا کہ رین ایمر جینسی کے حوالے سے یو نین کو نسلز کا کردار انتہا ئی اہم اور نچلی سطع تک ہے لہذا انھیں بھی آن بو رڈ رکھا جا ئے اور رابطے میں رہا جائے ۔انھو ں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدا ئت کی کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ کے ان اسکو لو ں کی فہرست تیا ر کی جا ئے جہا ں پر شدید بر سات کی صورت میں تدریسی عمل متاثر ہو تا ہے ،انھوں K الیکٹرک کو ہدائت کی کہ تمام پمپنگ اسٹیشنزپر با رشوں کے دوران بجلی کی مسلسل روانی کو یقینی بنا یا جا ئے اور بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہد ائت کی کہ برسات کے حوالے سے تمام حساس ترین اور حساس علا قوں میں مو ن سون کے مو سم کے دوران پمپ اور جنریٹر کے مکینک کی 24 گھنٹے حاضری کو بھی یقینی بنا یا جائے ۔