پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ کے حلقے میں طوفانی دورے

پیر جون 18:31

پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ کے حلقے میں طوفانی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوار حلیم عادل شیخ کے حلقے میں طوفانی دورے ،مختلف برادریوں کی شمولیتوں کا سلسلہ جاری ،پی ایس 99 کے مقبول رہنمااورآزادامیدوار کامران رضا خان حلیم عادل شیخ کے حق میں دستبربردار، آج سے تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے ڈور ٹو ڈور جانے کااعلان ،احسن آباد کے مختلف یونٹوں کا دورہ ،فقیر گوٹھ ،جھنجارگوٹھ کے علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں مہمند برادری اورقیصر خیل کے معززین اپنی پوری برادریوں سمیت تحر یک انصاف میں شامل ہوگئے، جبکہ پی ایس 99 میں معروف سماجی شخصیت سردار داھو خان زہری مرحوم کے صاحبزادے حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں تحر یک کا حصہ بن گئے ۔

(جاری ہے)

حلقے میں مختلف مقامات کے دورے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے ہینڈبل اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے، جبکہ مختلف مقامات پر کارنر میٹنگوں میں ہونے والی ملاقاتوںمیں پی ٹی آئی کے نامزدکردہ امیدوار حلیم عادل شیخ کاکہنا تھاکہ جس انداز میں پی ایس 99کے لوگ مجھے عزت دے رہے ہیں اس سے لگتاہے کہ لوگ ہر حال میں عمران خان کو اس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ،میں نے اس حلقے سے پولیس گردی کا خاتمہ کرنے میں پہل کی ہے، لوگ مجھے جانتے ہیں کہ میں غریب عوام کی مدد میں کسی بھی نام نہاد افسر کے آگے نہیں جھکتا،لوگوں اب بھی وقت ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دینا یہ تمھیں نوچ کھائیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی کوووٹ دینے کا مطلب ہے رائو انوار جیسے پولیس افسران کو ووٹ دینے کے مترادف ہے ، انہوںنے کہاکہ میں یہاں نادرہ آفس کا قیام عمل میں لائونگا جہاں ایماندار لوگ کام کرینگے کیونکہ اس علاقے کے لوگ نادرہ کے ستائے ہوئے ہیں نادرہ نے جس کو چاہا پاکستانی بنادیا اور جس کو دل کیا افغانی بنادیا، انہوںنے کہاکہ اس ملک کے غریب بچوں کا بھی حق ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں ان کا علاج بھی بہترین اسپتالوں میں ہوان کا بھی حق ہے انہیں صاف ستھرا ماحول میسر ہو میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس حلقے کی عوام میری جیت میں میری مدد کرے اپنے ووٹوں کو اس اعتماد سے مجھے دے کہ ان کے اعتماد کو کبھی نہیں توڑونگا۔