ایوان صنعت وتجارت کا پنجاب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا خیرمقدم

پیر 25 جون 2018 18:37

ایوان صنعت وتجارت کا پنجاب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادنے پنجاب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیاہے اور کہاہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا کریک ڈائون ایک احسن اقدام ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوںگے۔

(جاری ہے)

چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ فیصل آباد میں اتائیت کی وجہ سے آئے روز نہ صرف لوگ غیر مستند حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹتے رہتے ہیں بلکہ کئی اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صحت کی خدمات فراہم کرنے والے تمام نجی و سرکاری اداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں اب تک ہزاروں اتائیوں کی جعلی علاج گاہیں بند کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں ، کلینکس، لیبارٹریوں، ڈینٹل کلینکوں ، مطبوں ،ہومیوپیتھیک کلینکس ، نرسنگ /میٹرنٹی ہومز اور فزیو تھراپی کلینکس کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہٓئندہ بھی جاری رہے گا۔۔

متعلقہ عنوان :