شہباز شریف سندھ سے بے روزگاری کے خاتمہ کا اعلان کرنے سے پہلے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حساب دے،حلیم عادل شیخ

پیر جون 19:00

شہباز شریف سندھ سے بے روزگاری کے خاتمہ کا اعلان کرنے سے پہلے جنوبی پنجاب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شہباز شریف سندھ سے بے روزگاری کے خاتمہ کا اعلان کرنے سے پہلے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو حساب دے۔ شہباز شریف کے دورہ کراچی پر حلیم عادل شیخ کا میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ دس سالوں میں لاکھوں افراد غربت کی وجہ کراچی کی جھونپڑ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔

کراچی میں امن لانے میں پاک آرمی کا اہم کردار ہے۔ مسلم لیگ کی حکومت میں دس سالوں سے کراچی میں کوئی میگا پروجیکٹ نہیں دیا حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کراچی کی عوام سے لوڈشیڈنگ کے جھوٹے وعدے نہ کرے 50 فیصد علاقے میں بجلی ہی نہیں آتی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام پریشان ہے اور موصوف کہہ رہے ہیں کہ 90 فیصد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام اب شوباز رکھا جائے جتنے بھی وعدے کئے آج تک جھوٹے نکلے ن لیگ نے بے روزگاری دس سال حکومت میں رہ کر بھی ختم نہیں کر سکے اب دوبارہ جھوٹیوعدے کر کے عوام کو بے وقوف مت بنائو۔

(جاری ہے)

کراچی پاکستان کا مین حب ہے لیکن وفاقی حکومت نے کبھی بھی پانی کی ایک بوند تک شہریوں کو نہیں دی اب عوام شہباز شریف کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہیں کرے گی کراچی سمیت پوری ملک میں اب پی ٹی آئی کا مینڈیٹ بن چکا ہے۔ #