لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کیے عہدے کیلئے اہلیت کے معیار کا تعین نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت او دیگر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 25 جون 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کیے عہدے کیلئے اہلیت کے معیار کا تعین نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت او دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو نبیل جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نشاندہی کی گئی کہ فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کو بھی ڈی جی کے عہدے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق عالمی قوانین کے تحت ریٹائرڈ افسر اس عہدے پر تعینات ہونے کے اہل نہیں ہیں۔ درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ ایوی ایشن قوانین اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ریٹائرڈ افسر کسی عہدے کا اہل نہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سول ایوی ایشن کے ڈی جی کے عہدے پر تقرری کے لیے قوانین کے تحت معیار کا تعین کیا جائے۔