الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبائی محکموں کے چھوٹے افسران و ملازمین کے تبادلوں اور چھٹیوں کی درخواست کی منظوری کو الیکشن کمیشن پنجاب سے مشروط کر دیا

پیر 25 جون 2018 19:00

الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبائی محکموں کے چھوٹے افسران و ملازمین کے تبادلوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبائی محکموں کے چھوٹے افسران و ملازمین کے تبادلوں اور چھٹیوں کی درخواست کی منظوری کو الیکشن کمیشن پنجاب سے مشروط کر دیا ہے اس سلسلے میں پنجاب کی نگران حکومت کو جاری کئے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت افسران وملازمین کے تقرر و تبادلوں اور ان کی چھٹیوں کی براہ راست اجازت نہیں دے سکتی تبادلوں و تقرریوں کی چھٹیوں کی درخواستوں کی منظوری کیلئے اداروں الیکشن کمیشن پنجاب سے پہلے اجازت حاصل کرنا لازم ہوگی ۔