Live Updates

صاف پانی سکینڈل،شہباز شریف نیب پیش ہونے کے بجائے کراچی پہنچ گئے

ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو صورت حال سے آگاہ کر دیا

پیر 25 جون 2018 19:05

صاف پانی سکینڈل،شہباز شریف نیب پیش ہونے کے بجائے کراچی پہنچ گئے
اہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہونے کی بجائے اپنے انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی روانہ ہوگئے جبکہ نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد کا انتظار کرتی رہی اس صورتحال میں ڈی جی نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی عدم پیشی کے حوالے سے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے باہمی مشاورت اور جائزہ کا کام مکمل کرلیا ہے نیب لاہور کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی سکینڈل میں کروڑوں روپے مالیت کی مبینہ بے ضابطگیوں اور صاف پانی کمپنی میں بھاری تنخواہوں پر افسران و ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے گزشتہ روزطلب کر رکھاتھا جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اس حوالے سے سخت سوالات کرنے تھے اور شہباز شریف نے ان کے جوابات دینے تھے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب لاہور کی انکوائری ٹیم شہباز شریف اور ان کی عدم موجودگی میں کسی نمائندے کا انتظار ہی کرتی رہ گئی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات