پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی بعض خالی نشستوں پر مزید تین امیدواروں نامزدگی مکمل کرلی

پیر 25 جون 2018 19:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی بعض خالی نشستوں پر مزید تین امیدواروں نامزدگی مکمل کرلی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے مزید سات حلقے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حتمی امیدوار نامزد کئے جانے کے تاحال منتظر ہیں اس حوالے سے بتایاگیا ہے کہ لاہور سے حلقہ پی پی 148 سے سابق وائس چیئرمین واسا اور سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شہباز احمد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اسی طرح حلقہ 169 سے رانا خالد قادری اور حلقہ پی پی 158سے میاں نوید انجم کو فائنل امیدوار کی لسٹم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے مذکورہ ن لیگی رہنمائوں کو اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔