بطور اداکار مختلف تجربات کرنا اور فامولا فلموں تک محدود رہنے سے گریزمیری ترجیح ہے، ڈیانا پنٹے

پیر 25 جون 2018 19:10

بطور اداکار مختلف تجربات کرنا اور فامولا فلموں تک محدود رہنے سے گریزمیری ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ خطرات مول لینا بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ بطور اداکار مختلف تجربات کرنا اور فامولا فلموں تک محدود رہنے سے بچنا میری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ڈیانا پنٹے نے کہا ہے کہ فلم کی باکس آفس پر کامیابی بہت اہمیت رکھتی ہے اور یہ کہنا غلط ہو گا فلم کی کامیابی یا ناکامی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ فلم بنانے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے اور یہ کہ آپ اچھی فلم بنانا اور پیسے کا ضیاع نہیں چاہتے جبکہ فلمسازی کے لئے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کرتی ہیں اور بعض فلموں اچھی کہانی اور سکرپٹ کے لحاظ سے کامیاب ہوتی ہیں کیونکہ وہ تھوڑی سی پر خطر ہوتی ہیں اور ہر شخص خطرات مول نہیں لیتا لیکن میرا خیال ہے کہ خطرات مول لینا بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ آخر میں آپ کو کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے اور بطور اداکار مختلف تجربات کرنا میری ترجیح اور فامولا فلموں تک محدود رہنے سے بچنا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :