ورون دھون اور کترینہ کیف کی ڈانس فلم کی عکسبندی رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی

پیر 25 جون 2018 19:10

ورون دھون اور کترینہ کیف کی ڈانس فلم کی عکسبندی رواں سال دسمبر میں شروع ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون اور کترینہ کیف کی ڈانس فلم کی عکسبندی رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کی عکسبندی رواں سال دسمبر میں شروع کی جائے، فلم کا نام ابتدائی طور پر اے بی سی ڈی 3 تھا لیکن اس حوالے سے ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، فلم میں اداکار ورون دھون اور کترینہ کیف پہلی بار اکھٹے جلوہ گر ہوں گے، فلم کی زیادہ تر عکسبندی لندن میں کی جائے گی جس کے بعد ممبئی میں 10روزہ شیڈول کی عکسبندی کی جائے گی، فلم کے لئے پوری کاسٹ انٹرنیشنل ڈانس کی مختلف اقسام کی تربیت حاصل کرے گی جبکہ فلمساز فلم کو 4ڈی میں بنانے پر غور کر رہے ہیں جس کے لئے ریمو ڈی سوزا ماہرین سے ملاقات کے لئے لندن جائیں گے۔

۔

متعلقہ عنوان :