ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی ارادھیا مستقبل میں ملک کی وزیر اعظم بن سکتی ہے، بھارتی نجومی کی پیش گوئی

پیر جون 19:10

ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی ارادھیا مستقبل میں ملک کی وزیر اعظم بن سکتی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) بھارتی نجومی ڈی گینیش ور نے کہا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی ارادھیا مستقبل میں بھارت کی وزیر اعظم بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی نجومی ڈی گینیش ور نے اتوار کو میڈیا کانفرنس کے دوران نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی کامیابی کے ساتھ ساتھ اداکار رجنی کانت اور چیرن جیوی کی سیاست میں آنے اور 2009 میں آندھرا پردیش میں کانگریس کی غیر متوقع واپسی کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی۔ انہوں نے تجویر پیش کی کہ اگر ارداھیا بھارت کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں تو ان کا نام آرادھیا سے تبدیل کر کے روہینی کیا جانا چاہیئے۔۔