ترک صدر طیب اردوان کے قریبی حریف محرم انجے نے صدارتی انتخاب کا نتیجہ تسلیم کرلیا

پیر 25 جون 2018 19:10

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) ترک صدر طیب اردوان کے قریبی حریف محرم انجے نے صدارتی انتخاب کا نتیجہ تسلیم کرلیا ہے۔ترک خبررساں ادارے اناطولیہ ایجنسی کے مطابق صدارتی انتخاب میں دوسرے نمبر پر رہنے والے اپوزیشن رہنما ریپبلکن پیپلزپارٹی(CHP)کے ہیڈکواٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات طیب اردوان ایک بار پھر پانچ سال کے لیے صدر جبکہ ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

متعلقہ عنوان :