ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روک دیا نوٹس جاری جواب طلب

پیر 25 جون 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت کے دوران عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت لاہور کے سیشن کورٹ میں ہوئی ، درخواست گزارعلی ظفر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کیلئے جھوٹے اور بے بنیادالزامات عائد کئے ہیں ،ان الزامات کی وجہ سے میری شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور میری ساکھ بری طرح متاثرہوئی ہے۔

علی ظفر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت میشاشفیع کو 100 کروڑروپے ہرجانہ اداکرنیکاحکم دے۔۔عدالت نے گلوکارہ میشاشفیع کو علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے نوٹس پر جواب طلب کرلیاہے۔۔
ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کیخلاف بیان بازی سے ..

متعلقہ عنوان :