سٹار فٹبالرمحمد صلاح کو چیچنیا کی اعزازی شہریت دیدی گئی

پیر 25 جون 2018 19:30

سٹار فٹبالرمحمد صلاح کو چیچنیا کی اعزازی شہریت دیدی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2018ء) چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدروو نے مصر کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار محمد صلاح کو روس کے جنوب میں واقع چیچنیا کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چیچنیا اس وقت ورلڈکپ میں شریک مصر کی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کی میزبانی کررہا ہے اور کیدروو نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محمد صلاح سے ملاقات کی جنہوں نے رواں سال انگلش فٹبال کلب لیورپول اور اپنے ملک مصر کیلئے عمدہ کھیل پیش کیا۔

انہوں نے اعلان کیاکہ محمد صلاح اب جمہوریہ چیچنیا کے اعزازی شہری ہیں۔ انہوں نے ٹیلی گرام میں تحریر کیاکہ میں نے ایک حکمنامے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت مصر اور لیورپول کیلئے کھیلنے والے عظیم فٹبالر اب چیچنیا کے شہری ہیں۔ جمعہ کی رات منعقدہ تقریب میں محمد صلاح بھی موجود تھے جس میں انہیں خصوصی بیج اور حکم نامہ دیاگیا۔۔

متعلقہ عنوان :