ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی لیاقت میموریل کے نائٹ شفٹ میںفوری طور پرالٹراساؤنڈ کی سہولت شروع کرنے کی ہدایت

پیر جون 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے عوامی مطالبے پر لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو نائٹ شفٹ میںفوری طورپرالٹراساؤنڈ کی سہولت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسی طرح انہوں نے اتفاق کڈنی اینڈ ڈیلائسس یونٹ میں بھی نائٹ شفٹ شروع کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ یقین دہانی انہوں نے پیر کے روز لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کے دوران کرائی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قاضی نعیم شاہ ،ڈی ایم ایس اور متعلقہ وارڈز کے ڈاکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنراس موقع پر ایمر جنسی وارڈ،الٹراساؤنڈ سنٹر،لیبرروم،گائنی وارڈاورہسپتال میںنجی شعبے میں کام کرنے والے اتفاق کڈنی اینڈ ڈیلائسس یونٹ کا دورہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملے اور ان سے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹرزو طبی عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیامریضوں نے طبی سہولیات میں بہتری اور ڈاکٹرزو دیگر عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بعض مریضوں کے مسائل موقع پر حل کئے۔ایمرجنسی وارڈ کے دورے کے موقع پرانہیں بتایا گیا کہ او پی ڈی میں ساڑھے 12بجے تک 3سو زیادہ مریضوں کا معائنہ کیاجاچکاہے جبکہ مزید مریض ابھی آرہے ہیں۔خالد الیاس نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے ہسپتال میںطبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹرز کی کارکردگی پراطمینان پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے ڈاکٹرزپر زور دیا کہ وہ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کوبرقرار رکھتے ہوئے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :