مسلم لیگ (ن) نے کراچی سے قومی اسمبلی کے پندرہ حلقوں سے امیداور میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا

پیر 25 جون 2018 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کراچی سے قومی اسمبلی کے پندرہ حلقوں سے امیداور میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ْصدر شہباز شریف نہ صرف خود کراچی کے حلقہ این اے 249 سے انتخاب لڑیں گے بلکہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، سینیٹر سلیم ضیاء اور سینیٹر مشاہداللہ خان کے صاحبزادے افنان اللہ خان بھی قسمت آزمائی کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اور صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین شاہ محمد شاہ نے کراچی سے مسلم لیگ (ن) کیامیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔صوبائی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے تیارکردہ فہرست کے مطابق این اے 241 سے راؤ محمد جمیل، این اے 242 سے حاجی شرافت خان اور این اے 243 سے شیخ محمد شاہ جہاں امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

این اے 244 سے مفتاح اسماعیل اور این اے 245 سے خواجہ طارق نذیر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این اے 246 سے سینیٹر سلیم ضیاء اور این اے 247 سے ڈاکٹر افنان اللہ میدان میں اتریں گے۔این اے 248 سے سلمان خان جبکہ این اے 249 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خود میدان میں اتریں گے۔این اے 250 سے سید منور رضا، این اے 251 سے فہد شفیق (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے۔این اے 252 سے محمد ایوب خان اور این اے 253 سے خالد ممتاز کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائیگااس کے علاوہ این اے 255 سے ناصرالدین محمود اور این اے 256 سے دوست محمد فیضی امیدوار ہوں گے۔