آئیفا ایوارڈ 2018 ،ْ عرفان خان اور سری دیوی بہترین اداکار قرار

ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ ریکھا کی شاندار پرفارمنس ،ْٹھمکوں پر پوری محفل جھوم اٹھی اور تمام حاضرین نے کھڑے ہوکر داد دی

پیر 25 جون 2018 19:57

آئیفا ایوارڈ 2018 ،ْ عرفان خان اور سری دیوی بہترین اداکار قرار
بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) بالی وڈ کے دوسرے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈ میں فلم ’ہندی میڈیم‘ کیلئے عرفان خان کو بہترین اداکاری اور فلم ’مام‘ کیلئے آنجہانی سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔19 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ(آئیفا) کی تقریب گزشتہ روز تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہوئی جس میں انیل کپور، رشی کپور سمیت شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار رتیش دیش مکھ نے سر انجام دیئے ،ْ تقریب کو اداکارہ ریکھا، رنبیر کپور، ارجن کپور ، شردھا کپور، کیریتی سنن اور بوبی دیول نے پرفسارمنس دے کر چار چاند لگا دیئے۔آئیفا ایوارڈ کا میلہ اس بار چھوٹے بجٹ کی فلموں نے لوٹ لیا ہے اور اداکارہ ودیا بالن کی ’تمہاری سلو‘ کو بہترین کا ایوارڈ دیا گیا ،ْفلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے عرفان خان کو بہترین اداکار جبکہ فلم ’مام‘ کیلئے آنجہانی سری دیوی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا جسے ان کے شوہر بونی کپور نے وصول کیا۔

(جاری ہے)

فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لیے سکیت چوہدری کو بہترین ہدایت کار قرار پائے ،ْ فلم ’مام‘ کیلئے نواز الدین صدیقی کو بہترین معاون اداکار اور فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کیلئے مہر وج کو بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈ سے نواز گیا۔آئیفا ایوارڈ میں فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کے گیت ’ہوائیں‘ کے گلوکار ارجیت سنگھ کو بہترین گلوکار جبکہ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کے گانے ’میں کون ہوں‘ کی گلوکارہ میگھنا مشرا کو بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ دیا ،ْبھارت کے دوسرے بڑے ایوارڈ شو میں ’اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ میں استاد نصرت فتح علی خان کے ریمیکس گیت ’میرے رشک قمر‘ بہترین ’بول‘ قرار پائے۔

ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ ریکھا نے 20 سال بعد آئیفا کے اسٹیج پر شہرہ آفاق گیت ’سلام عشق‘ اور ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ پر شاندار پرفارمنس دی۔ریکھا کے ٹھمکوں پر پوری محفل جھوم اٹھی اور تمام حاضرین نے کھڑے ہوکر انہیں داد دی۔