پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گورنر سندھ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت

پیر 25 جون 2018 20:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی ،جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان اور سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما اسد عمر اور گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر دلی رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔