نوکوٹ میں با اثر افراد اور پولیس کے خلاف علاقہ مکین کا احتجاج تحفظ دینے کا مطالبہ

پیر 25 جون 2018 20:09

نوکوٹ.(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نوکوٹ میں با اثر افراد اور پولیس کے خلاف علاقہ مکین کا احتجاج تحفظ دینے کا مطالبہ پولیس بھی انضاف فراہم نہیں کر رہی اعلی حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق نوکوٹ گودام محلے کے رہائشی سرور علی نے نوکوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر شخص عمران ولد ابراہیم شراب کے نشے میں دھت ہوکر تنگ کرتا ہے موبائل پر میسجز کے زریعے سے دھمکیاں دیتا ہے جس کے خلاف نوکوٹ پولیس کو درخواست بھی دی ہے گذشتہ تین روز سے تھانے کے چکر کاٹ رہا ہوں لیکن نوکوٹ پولیس کاروائی کے لیے پیسے مانگ رہی ہے جبکہ میں ایک غریب آدمی ہوں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں پیسے نا دینے کی وجہ سے پولیس میرے ساتھ انضاف نہیں کر رہی ہے سرور علی کا کہنا ہے کہ مجھے با اثر شخص سے جانی اور مالی نقصان کا خطرہ ہے انہوں نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر شخص کے خلاف کاروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے