سرگودھا ڈویژن کے 29تھانوں میں ایس ایچ اوز تعینات نہ کئے جا سکے

پیر جون 20:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سرگودھا ڈویژن کے 29تھانوں میں ایس ایچ اوز تعینات نہ کئے جا سکے انتظامیہ کی طرف سے کئی روز گزرنے کے باوجود تعیناتی عمل میں نہ آ سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ کی طرف سے سرگودھا ڈویژن کے 66افسران کو رینج بدر کر کے دیگر اضلاع میں بھجوا دیا گیا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے دیگر اضلاع سے سرگودھا تبدیل ہونے والے اکثر افسران نے تاحال اپنے عہدوں کا چارج نہیں سنبھالہ جس کی وجہ سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، میانوالی ، بھکر ، خوشاب میں 29سے زائد تھانوں میں ایس ایچ اوز تعینات نہیں ہو سکے ان میں سرگودھا کے 11تھانے ، خوشاب کے 6، میانوالی کی7اور بھکر کے 5تھانے اور چوکیاں شامل ہیں چاروں اضلاع میں ایس ایچ اوز نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اکثر مقدمات کی تفتیش نہ ہونے کے باعث کیس التوا کا شکا رہیں .

متعلقہ عنوان :