سرگودھا پولیس کی کاروائی، متعدد افراد کوگرفتارکر کے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

پیر جون 20:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کوگرفتارکر کے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ،،تھانہ پھلروان پولیس نے گلزار حسین سکنہ مقام حیات سے چرس1055گرام،،تھانہ اربن ایریا پولیس نے اسدعباس سکنہ گرین ویلی سے چرس300گرام، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے حق نواز سکنہ کنڈاں کلاں سے چرس200گرام، ریاض سکنہ اچھر سے بندوق12بور، زوبیر سکنہ نتھووالا سے پسٹل30بور،،تھانہ بھیرہ پولیس نے عامر نواز سکنہ بھیرہ سے بندوق12بور،،تھانہ عطاء شہید پولیس نے خالد حسین سکنہ 115جنوبی سے بندوق12بور، یوسف سکنہ 115جنوبی سے بندوق12بور،،تھانہ سٹی پولیس نے حسن سکنہ میانوالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔