نگران حکومت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے میں کردار ادا کرے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

پیر 25 جون 2018 20:19

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے عہدیداران اور رابطہ کمیٹی نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن ،مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی ،پیررضوان نفیس ،مولانا قاری علیم الدین شاکر ، قاری جمیل الرحمن اختر ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ، مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ و دیگر علماء نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ گستاخانہ شیطانی اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی ناپاک سازش ہے اس گستاخانہ نمائش کے اعلان سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم دو ارب مسلمانوں کے جذبات انتہائی بری طرح مجروح ہوئے ہیں عالمی ادارے اور مسلم امہ و مہذب دنیا اس شیطانی گستاخانہ نمائش کو رکوانے کیلئے اپنا موثر و بھرپور کردار ادا کرے یو این او اپنے چارٹرڈ کے مطابق ہالینڈ کی پارلیمنٹ کے اس شیطانی اعلان کیخلاف کارروائی کرے کیونکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹرڈ میں کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کی مقدس شخصیات کی توہین سراسر ناقابل تلافی جرم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ نمائش کے اعلان نے دنیابھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔نگران حکومت ہالینڈ کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے اور ان تک امت مسلمہ کے جذبات پہنچائے۔