چنیوٹ ،سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ کو انتخابی کمپین کے دوران ناراض ووٹرز نے گھیر لیا

پیر جون 20:19

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ کو انتخابی کمپین کے دوران ناراض ووٹرز نے گھیر لیا، پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی کا حساب مانگ لیا تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ کو ناراض ووٹرز نے گھیر لیا، علاقہ مکینوں سمیت متعدد افراد قیصر احمد شیخ پر برس پڑے ہم سے کئے گئے پچھلے وعدے پورے کیوں نہیں کئے آپ کاروبار کراچی میں کرتے ہو اور ووٹ چنیوٹ سے آکر لیتے ہو واپس کراچی جاؤ ہماری جان چھوڑ دو کب تک عوام کا خون نچوڑو گے یاد رہے سابقہ چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ چنیوٹ کے حلقہ این اے 100سے اور انکا بیٹا ریحان قیصر این اے 99سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ سابقہ چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر کے والد بھی ہیں، ووٹروں کے ساتھ مسلم لیگی رہنما بھی نے قیصر احمد شیخ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں دو دن پہلے ضلعی صدر مسلم لیگ ن آفتاب ہرل بھی قیصر احمد شیخ کے خلاف پریس کانفرنس کرچکے ہیں جہاں قیادت سے ان کو ٹکٹ نا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔