ضلع میںامن وامان کے قیام کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او قصور

شہریوں کے تعاون سے ضلع قصور کو امن کاگہوارہ بنایا جائے گا،کریمنلز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، منتظر مہدی کی صھافیوں سے گفتگو

پیر جون 20:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ضلع میںامن وامان کے قیام کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کے تعاون سے ضلع قصور کو امن کاگہوارہ بنایا جائے گا،کریمنلز کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور جنرل الیکشن 2018میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائے گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،میٹنگ کے دوران مزید کہا کہ پولیس کمیونٹی پالیسنگ کے بغیر جرائم کو جڑسے نہیں اکھاڑسکتی اور نہ ہی امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے جب تک پولیس اور عوام مل بیٹھ کر مسائل کے بارے میں مشاورت نہ کر لیں تب تک جرائم موثر طریقے سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہاکہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور میڈیا ریاست کو چوتھا ستون ہے اس لیے پولیس کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی اپنی آواز اور قلم کے ذریعے امن وامان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے آئو سب مل کر ضلع قصور کو امن کا گہوارہ بنائیں ہر کوئی خلوص نیت سے اپنا اپنا حصہ ڈالیں ،انہوں نے کہا جنرل الیکشن 2018کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانا،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات فراہم کرنا،امن وامان کو برقرار رکھنااولین ترجیح ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اس سلسلہ میں واضح ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

صحافی حضرات نے بھی قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنے اپنے مفید مشورہ جات دئیے ،امن وامان کے قیام ،جرائم کی بیخ کنی اور پبلک سروس کیلئے پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :