قصور اور نواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتیں

ڈاکوئوں نے شہریوں سی26لاکھ روپے مالیت کی رقم ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا

پیر جون 20:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) قصور اور نواح میں ڈکیتی،، راہزنی اور چوری کی تین وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سی26لاکھ روپے مالیت کی رقم ،طلائی زیورات اور دیگر سامان لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کالونی قصور میں دو ڈاکو سلیم اللہ ثاقب کے گھر گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 160000ہزار کی نقدی ، چا ر تولے طلائی زیورات ،تین موبائل فون اور دو لیپ ٹاپ لے گئے اور ملتان روڈ جمبر اڈہ کے قریب چار کا سورا ڈاکووں نے ایک پیٹرول پمپ کے مالک کار سوار امجد علی جو کہ بنک میں 19لاکھ کی بھاری رقم جمع کروانے جا رہا تھا سے لوٹ لی او ر فرار ہو گئے ۔

پولیس تھانہ صدر پھولنگر مصروف کاروائی ہے جبکہ پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میںنا معلوم چور شہزاد نامی شہری کی مٹھائی کی دوکان میں آئے اور تالے توڑ کر دوکان سے دو لاکھ کی نقدی چوری کر کے گئے۔