مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرو استبدار کا تسلسل جاری رکھنا قابل مذمت ہے ، عبدالکریم نقشبندی

خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہے، بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے

پیر جون 20:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرو استبدار کا تسلسل جاری رکھنا قابل مذمت ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں کا بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر خاموش رہنا افسوسناک ہے بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اتحاد علما دیوبند چنیوٹ کے رہنما مولانا قاری عبدالکریم نقشبندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی اور جذبہ حریت کو کچلنے کی اجازت ملنا دنیا کے انصاف پسند اور انسانیت نواز حلقوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے غیر جانبدار دنیا کو بھارت کا یہ مکروہ چہرہ ملاخطہ کر لینا چاہیے عالم برادری سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے عالمی برادری اپنا مثبت کردار ادا کرے انسانیت سوزواقعات ظالم بھارتی ایجنڈا کی تکمیل ہے انتہا پسند اور شدت پسندانہ نظریات بھارت اور پاکستان کے دہشت گردی سے نبٹنے کے کردار میں واضح فرق دنیا کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے بھارت کشمیر میں نسل کشی بند کرے ۔