خیبرپختونخوا کے نگران وزیر صحت اکبر جان مروت کا کے پی فوڈ اتھارٹی کا دورہ

پیر 25 جون 2018 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر صحت اکبر جان مروت نے کے پی فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا، افسران سے ملے، بریفنگ لی اور اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق نگران وزیرصحت اکبر جان مروت نے کے پی فوڈ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا۔ اتھارٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، افسران سے ملے اور بریفنگ بھی لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیرصحت کو ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے اتھارٹی کے آپریشنز اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی اور دیگر اضلاع میں کی جانیوالی کاروائیوں سے آگاہ کیا جس پر وزیر صحت نے اتھارٹی کی تعریف کے تر جمان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے کے پی فوڈ اتھارٹی کے کام کو سراہتے ہوئے اسے صوبے کے دیگر اضلاع تک بڑھانے کی خواہش ظاہر کی جبکہ حلال سرٹیفیکیشن اور حلال طریقہ کار کی جانچ پڑتال پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فوڈ اتھارٹی جیسے ادارے کا قیام ناگزیر تھا ۔ ترجمان کا کہنا تھا وزیرصحت نے فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال اور موثر بنانے کیلئے اس کے سپورٹ کا عادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :