Live Updates

شا نگلہ میں تحریک انصاف این ای10شانگلہ کی ٹکٹ پر دو گروپوں میں تقسیم

این اے 10 کا ٹکٹ ڈاکٹرنواز محمود خان کوملنے کے بعد شانگلہ الپوری میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 جون 2018 20:27

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) شا نگلہ میں تحریک انصاف این ای10شانگلہ کی ٹکٹ پر دو گروپوں میں تقسیم، این اے 10 کا ٹکٹ ڈاکٹرنواز محمود خان کوملنے کے بعد شانگلہ الپوری میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی، مظاہرین نے ٹکٹ کی تقسیم کے فیصلے کے خلاف پلے کارڈ اُٹھائے تھے جس پر پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اور پاکستا ن تحریک انصاف کے غلط فیصلوں کے خلاف الفاظ درج تھے۔

کارکنان نے پارلیمانی بورڈ اور پارٹی قائد عمران خان سے مطالبہ کیاکہ این اے 10شانگلہ کاٹکٹ وقاراحمد خان کی بجائے ڈاکٹر نواز محمود کو دی ہے جو واضح شکست ہے ، پارٹی قائد عمران خان متنازع فیصلوں پر نظرثانی کرے تو پارٹی تذبزوب اور انتشار کا شکارنہ ہوگی،ایسے متنازعہ فیصلوں سے پارٹی کارکنوں میں بے چینی پیدا ہورہی ہے،عمران خان پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں کارکنوں کی رائے کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

ہم نے ایک ایسے چٹان سے ٹکر ماری ہے جس کا نام امیر مقام ہے جو مشرف کا بھائی تھا اور پھر نواز شریف کابھائی لیکن ایک سازش کے تحت وقاراحمدخان سے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔ انھوں نے پارٹی کی اعلی کمان اور عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر این اے دس شانگلہ کا ٹکٹ وقاراحمد خان کو نہیں دیا گیا تو تحریک انصاف شانگلہ کے ناراض کارکنان وقاراحمد خان کو آزاد امیدوار کی حثیت سے جتوائنگے مظاہرین نے الپوری چوک کے بعد شانگلہ پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعد میں شانگلہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کی جس سے پارٹی کے سرکردہ رہنماء خالد خان لیلونئی۔

گل امروز۔ نجیب شہزاد،نثار،نعمت علیم ،کمال حسین،جاوید چاچا،انور،شاہد، مشرف شاہ ،اور فضل وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز محمود بھی پارٹی کا سرکردہ رہنماء ہے اور ہمارے لئے قابل احترام ہے لیکن وہ اس حلقے میں انجینئر امیر مقام کا مقابلہ نہیں کرسکتا پی ٹی آئی کو اگر شانگلہ میں ہار ہوئی یا پارٹی کو نقصا ن پہنچا تو زمہ دار پارٹی کی اعلی قیادت پر عائد ہوگا امیر مقام کا مقابلہ وقار احمد خان اور شوکت یوسف زئی کے ترقیاتی کاموں کے مرہون منت ہے پارلیمانی بورڈ فیصلے پر نظر ثانی کریں پی ٹی آئی ورکرز کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور ہر ایک کو اپنی حق کے لئے احتجاج کرنے کا حق ہے ہم عمران خان کو یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ اگر شانگلہ میں امیر مقام سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو این اے دس کا ٹکٹ وقاراحمد خان کو دیا جائے وہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ این اے دس شانگلہ سے سیٹ جیت سکتا ہے ۔

اپنے حق کیلئے احتجاج کرناعمران خان نے ہمیں سکھایا ہے اس فیصلے سے کارکنوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر وقاراحمدخان کو این ای10کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ضلع تک بڑھائیں گے اور بشام،پورن،شاہپور۔غوربند،لیلونئی،ڈھیری،پیرآبادمیں مظاہرے کریں گے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات