مسلم لیگ ن کے رہنما فضل عدنان نے حلقہ پی کے 45 سے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پیر جون 20:32

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما فضل عدنان خان آف زیدہ نے حلقہ پی کے 45 سے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،مسلم لیگی رہنما فضل عدنان خان نے ایک بیان میں واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی کے 45 کا ٹکٹ میرا حق تھا لیکن مسلم لیگ ن میں بعض سازشی عناصروں کی وجہ سے مجھے پی کے 45 کے ٹکٹ سے محروم کردیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پارٹی ’’ق‘‘ لیگیوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلسل نظر انداز اور ٹکٹ نہ دینے پر اپنے حلقے سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑونگا ، حلقے کے نظریاتی کارکنان میرے ساتھ ہیں اور بھرپور کامیابی حاصل کرینگے