ضلع صوابی کے نئے ڈی پی او سید خالدہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 25 جون 2018 20:32

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ضلع صوابی کے نئے ڈی پی او سید خالدہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،اس موقع پر پولیس کی چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او صوابی خالد ہمدانی کو گارڈ آف انر پیش کی، انہوں نے اپنے دفتر عملہ ،پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے تمام ترو سائل بروئے کار لائیں گے اور ضلع صوابی میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے اور ہر صورت میں صوابی کے عوام کو تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :