تبت اور تائیوان کے معاملے پر چین کے ساتھ ہیں ، چین نے پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردارادا ، اورہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بڑی مثال ہے

نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کاسی پی این ای کی اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 25 جون 2018 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ تبت اور تائیوان کے معاملے پر ہم چین کے ساتھ ہیں ، چین نے پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردارادا کیا ہے ، چین نے پاکستان میں بہت سے اہم منصوبے مکمل کئے اورہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بڑی مثال ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سی پی این ای کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ معلومات کا حصول ہر کسی کا بنیادی حق ہے ، پاکستان اور چین کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں ، تبت اور تائیوان کے معاملے پر ہم چین کے ساتھ ہیں ، چین نے پاکستان کی ترقی میں بہت اہم کردارادا کیا ہے ، چین نے پاکستان میں بہت سے اہم منصوبے مکمل کئے ، چین نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ، اقتصادی راہداری منصوبہ چین پاکستان دوستی کی بڑی مثال ہے ، کسی بھی ملک کی ترقی میں توانائی اور بنیادی ڈھانچہ ناگزیر ہیں ۔