عام انتخابات کے التواء کا کوئی خدشہ نہیں ، یہ 25جولائی کو ہی ہوں گے ،جس حلقے میں خواتین کا ٹرن آئوٹ مقررہ شرح سے کم ہوا تو اس حلقے میں انتخابات دوبارہ ہو سکتے ہیں ،جہاں خدشہ ہوا کہ افسران انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں وہاں شکایات پر فوری ایکشن لے رہے ہیں ،نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 20:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن التواء کا کوئی خدشہ نہیں ہے ، عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے ،جس حلقے میں خواتین کا ٹرن آئوٹ مقررہ شرح سے کم ہوا تو اس حلقے میں انتخابات دوبارہ ہو سکتے ہیں ،جہاں خدشہ ہوا کہ افسران انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں وہاں شکایات پر فوری ایکشن لے رہے ہیں ۔

وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن التواء کا کوئی خدشہ نہیں ہے ، عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے ، صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، عالمی مبصرین کو مانیٹرنگ کیلئے طریقہ کار کے مطابق اجازت دی جائے گی ، فاٹا انضمام کے بعد درکار سہولیات فراہم کرنے کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق فاٹا میں ایم این ایز کے انتخابات عام انتخابات کے ساتھ ہوں گے،صوبائی اسمبلی کیلئے فاٹا میں الیکشن کا انعقاد ایک سال کے اندر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ جس حلقے میں خواتین کا ٹرن آئوٹ مقررہ شرح سے کم ہوا تو اس حلقے میں انتخابات دوبارہ ہو سکتے ہیں ،جہاں خدشہ ہوا کہ افسران انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں وہاں شکایات پر فوری ایکشن لے رہے ہیں ۔