الیکشن میں عوامی شعور کا جادو سر چڑھ کر بولے گا عوام ووٹ کے غلط استعمال سے چوروں کو چوکیدار بنانے کی غلطی نہ دہرائیں

خدا کی ز مین پر خدا کا نظام نافذ ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے عوام 25 جولائی کو یوم احتساب بنائے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 25 جون 2018 20:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوامی شعور کا جادو سر چڑھ کر بولے گا عوام ووٹ کے غلط استعمال سے چوروں کو چوکیدار بنانے کی غلطی نہ دہرائیں خدا کی ز مین پر خدا کا نظام نافذ ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے عوام 25 جولائی کو یوم احتساب بنائے پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر سرحد پار سے حملوں کی ذمہ دار افغان حکومت ہے افغانستان پاکستان دشمن سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے اور افغانستان کے حکمران بھارت اور امریکہ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے چہرے نہیں نظام بدلے گا تو پاکستان بدلے گا الزام اور انتقام کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے مفاد اور عناد کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی نظام مصطفے کے نفاذ سے آئے گیبڑی جماعتوں کے سربراہ کارکنان کو صرف تالیاں بجانے والی مشینیں سمجھتے ہیں کسی جماعت نے مخلص اور جانثار کارکنوں کو ٹکٹ نہیں دیئے ووٹ کے غلط استعمال سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے ملک اور قوم کا درد رکھنے والے حقیقی عوامی نمائندے پارلیمنٹ میں پہنچیں گے تو ملک بحرانوں اور قوم مایوسی سے نکلے گی اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے ووٹرز کی حمایت سے الیکشن جیتیں گے۔