ایم ایم اے عام شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات اور ضروریات کی قیمتوں میں مناسب نرخ مقررکرے گی،علامہ راشد محمود سومرو

پیر 25 جون 2018 20:41

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ایم ایم ایسندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو جیکب آبادضلع کی تمام نشستوں پر ایم ایم ایکے امیدواروں کو ٹکٹ ایم ایم اے کے ضلعی صدر کودے دی ایم ایم ایہر شہری کے لیے تعلیم،علاج،اورروزگار کی یقینی فراہمی،غری ضروری ٹیکسز کا خاتمہ اور عام شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات اور ضروریات کی قیمتوں میں مناسب نرخ مقررکرے گی،ایم ایم اے اورجے یوآئی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو کی ٹکٹ دینے پر وفدسے گفتگو تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے صدر علامہ راشدمحمود سومرو لاڑکانہ میں ضلع جیکب آباد کی واحد قومی اسمبلی این اے 196کے لیے ڈاکٹر اے جی انصاری اورتین صوبائی نشست پر پی ایس ون جیکب آبادکے لیے حاجی دیدار علی لاشاری،پی ایس ٹو ٹھل کے لیے سید شاہ محمد شاہ اورپی ایس تھری گڑھی خیرو کے لیے اسراراحمد کھوسوکی ٹکٹ ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کے صدرڈاکٹر اے جی انصاری اورمفتی علی حسن برڑوکو دیں اس موقع پر ایم ایم اے سندھ کے صدرعلامہ راشد محمودسومرو نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ مجلس عمل آئین میں موجود تمام اسلامی شکوں کی مکمل تحفظ،بااختیار پارلیمنٹ،آزاد عدلیہ اورنچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم کے لیے آئینی اصلاحات ہر شہری کے لیے تعلیم،علاج،روزگارکی یقینی فراہمی بیروزگاروں کو بیروزگاری الاؤنس،تمام غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ اورعام شہری کے لیے بنیادی زندگی کی ضروریات مناسب نرخ کے تعین لازمی کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ آزاد اورباوقار خارجہ پالیسی کی تشکیل برابری کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا قیام عالمی اسلامی بینک کی تشکیل،قلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی یقینی بنایاجائے گا،انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے،سی پیک کے منصوبوں میں مقامی آبادی کو روزگار اور انفرااسٹرکچر کو ترجیح،چھوٹی صنعتوں کوفروغ،آبادگاروں اورمزدوروں کے لیے بہتر پالیسی اورقومی صنعتوں کو بحالی کیاجائے گا دوسری جانب این اے 196کے امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری،پی ایس ٹوٹھل کے امیدوار سید شاہ محمد شاہ ٹھل کے 10مختلف گاؤں کا انتخابی دورہ کیا اور عوام ے بھرپور طریقیسیکتاب کو ووٹ دینے کا عزم کیا۔