متحدہ مجلس عمل اسلام آباد نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کا اعلان کر دیا

پیر 25 جون 2018 20:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل اسلام آباد نے اسلام آباد کے حلقوں این اے 52,53,54کے لیے اپنے اُمیدوارں کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق حلقہ NA-53,54 سے جماعت اسلامی کے مر کزی نائب امیر میاں محمد اسلم جبکہ حلقہ NA-52 سے جمعیت علماء اسلام کے راجہ بلال فیصل اُمیدوار ہوں گے ۔انھوں نے کہا متحدہ مجلس عمل دو ہزار دو کی طر ح ایک بار پھر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد سے بھی بھر پور کامیابی حا صل کر ے گی اور اسلام آباد میںسلسلہ ایک بار دو بارہ شر وع کیا جا ئے گا ۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے قائد ین کے ہمراہمشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔۔ اس موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، جمعیت علمائے اسلام کے قاری سہیل عباسی ، متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل محمدکاشف چوہدری ،حافظ مقصود، احمد مفتی عامر شہزاداور محمد علی کاظمی امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوابھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالرؤف نے کہا کہ جس طرح برصغیر کے مسلمانوں نے ایک سوچ اور نظریئے کے تحت قیام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیااسی طرح پاکستان کے مسلمانوں نے اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحدہ مجلس عمل کی آواز پر لبیک کہا ہے اوراسی سلسلے میںآج اسلام آباد میں بھی متحدہ مجلس عمل نے متفقہ طور پر اسلام آباد میں حلقہ NA-53,54 کے لئے جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم جبکہ حلقہ NA-52 کے لئے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار راجہ بلال فیصل کو سپورٹ کرینگے اس سلسلے میں متحدہ مجلس عمل میں شامل پانچوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہونگے۔

پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا متحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے قائد ین مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے انتہائی خوش اسلوبی اور اتفاق رائے سے اپنے اُمیدوار کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر جماعتیں اپنے اختلافات پر قابو نہیں پا سکی ہیں اور ان میں پھوٹ پڑ گئی ہے جبکہ اسکے مدمقابل متحدہ مجلس عمل میں پانچ مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہے ان پانچوں دینی جماعتوں نے مل کر اپنے نمائندوں کا چناؤ کیا ہے۔

انھوں نے کہا ہم منتخب ہو کر ایک بار پھر اسلام آباد میں تعمیر و تر قی کے نئے سفر کا آغاز کر یں گے اور اہل اسلام آباد کی خد مت کے لیے ہمیشہ کو شاں رہیں گے ۔میاں محمد اسلم نے کہا ترکی میں طیب اردگا ن کی کامیابی مسلم اُمہ کی کامیابی قرار دیتے ہو ئے کہا امریکہ ، یورپ اور سیکیولر دنیا ان کیخلاف تھی لیکن وہ ڈٹے رہے اور کامیاب ہوئی،انھوں نے کہا متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا آغاز کنونشن سنٹر میں ورکر کنونشن کے ذریعے کیا پشاور میں گزشتہ روز کا متحدہ مجلس عمل کا جلسہ سب سے بڑا سیاسی جلسہ تھا جس کے مدمقابل کوئی دوسری سیاسی جماعت اتنا بڑا جلسہ نہیں کر سکی۔

متحدہ مجلس عمل اسلامی تہذیب و تمدن کا شعار ہے ہمارے مقابلے میں ناچنے ،گانے اور دھرنے والے ہیں ان کے مقابلے میں متحدہ مجلس عمل جیتے گی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ متحدہ مجلس عمل کلمے کی بنیاد پر اکھٹی ہوئی ہے اور کلمے کی بنیاد پر تمام ملک کو اکھٹا کرینگے۔