نظام مصطفی پارٹی کا رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر مسرت کا اظہار

پیر 25 جون 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،سابق ممبرقومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری ،شبیر احمدقاضی، الحاج محمد رفیع ،پیرزادہ غلام حسین چشتی نے ترکی میں انتخابات میں رجب طیب اردوان کے دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے مبارک بادپیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے طیب اردوان نے عالمی سطح پر خودکو ناصرف عالم اسلام کا ہیرو ثابت کیا ہے بلکہ انہوںنے اپنی سیاسی ،سماجی اور معاشی خدمات کے سبب دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔وہ ترکی کے واحد صدرہیں جنہیں دنیا بھر کے مسلمان قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اردوان بھی مسلمانوں پر ہونے والے عالمی سطح پر مظالم کے خلاف آوازبلند کرتے رہتے ہیں۔انہوںنے شامی ،برمی، فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے لئے اقوام متحدہ میں آوازبلند کی وہ اب تک شام،یمن،فلسطین،قطرمیں جنگ بندی کے لئے کوشاں ہیں ۔