بلدیہ غربی میں مون سون کی آمد سے قبل ندی نالوں کی صفائی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری

پیر 25 جون 2018 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) قائمقام چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں مون سون کی آمد سے قبل ندی نالوں کی صفائی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ غربی کی حدود میں رہائش پذیر عوام کو دوران برسات بہترین سہولیات کی فراہمی اور برساتی پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے اورنگی ، بلدیہ، سائٹ ، کیماڑی اور سرجانی ٹاؤن میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے خصوصا ندی نالوں کے اوپر اور اطراف میں قائم تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے و ملبے کی بروقت منتقلی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ دوران برسات کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چاروں زونوں میں رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ تمام ضروری سازوسامان سے لیس کردیئے گئے ہیں جوکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بلدیاتی افسران کی نگرانی میں فعال ہوجائیں گے