جیکب آباد: پی ٹی آئی کی کیمپوں پرمیٹھے اورٹھنڈے پانی کی سبیل لگادی گئی

پیر جون 20:41

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھہ کے سینئر رہنما ضلع جیکب آباد کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمرا ڈی سی چوک پر میٹھے یپانی کی سبیل لگائی عوام کی بڑی تعداد میں رش اس موقع پر راز خان پٹھان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کیمپوں پرمیٹھے اورٹھنڈے پانی کی سبیل لگائی ہے جیکب آباد میں 50 سے 55 سینٹی گریڈ گرمی پڑتی ہے مگر کوئی سہولت نہیں ہے یہ اس بات کی نشانی ہے کہ انشاء اللہ جیکب آباد کی پوری عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ اس بار عام انتخابات میں بلے کو ووٹ دے گی راز خان پٹھان نے جیکب آباد کی عوام میں پی ٹی آئی کی مفلر، ٹوپی اور جھنڈے بھی تقسیم کیے اس دفعہ پی ٹی آئی جیت کر جیکب آبادکے بنیادی مسائل ہیں وہ حل ہوں گے۔