نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد

وزیراعلیٰ آفس میں تعینات مجموعی طو رپر 264افسروں او رعملے کی خدمات متعلقہ محکموں کے سپر د کی گئی ہیں

پیر 25 جون 2018 20:45

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ آفس میں تعینات 151افسروں اور عملے کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا جبکہ مختلف محکموں سے لون بیسز پر آئے ہوئے 113 افسروں او ر عملے کی خدمات بھی متعلقہ محکموں کے سپرد کر دی گئی ہیں- ترجمان وزیراعلی آفس نے کہاکہ وزیراعلی آفس میں تعینات مجموعی طو رپر 264افسروں اورعملے کی خدمات متعلقہ محکموں کے سپر د کی گئی ہیں-ترجمان نے مزید کہاکہ نگران حکومت کی سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے ضروریات کو مد نظر رکھ کروزیراعلی آفس میں صرف ضروری افسروں اور عملے کو رکھا گیاہی-ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ آفس میں ضروری افسر اور عملہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے مامور رہے گا۔