لالہ موسیٰ ،ْسپین پلٹ فیملی سے دن دیہاڑے نا معلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے

پیر 25 جون 2018 20:45

لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سپین پلٹ فیملی سے دن دیہاڑے اسٹیشن چوک کے قریب نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ دیونہ منڈی جی ٹی روڈ کا رہائشی سپین پلٹ ساجد اپنی فیمیلی کے ہمراہ نادرا آفس ب فارم بنوانے کے لیے آیا تو دستاویزات کی فوٹو کاپی کے بہانے اسے اسٹیشن چوک لے آیا اور قریب کسی دکان پر ساجد کو بھیجا اس کے جانے کے بعد گاڑی میں موجود فیملی سے گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات اتروا کر فرار ہوگیا پولیس اطلاع پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسٹیشن چوک کے قریبی عمارتوں پو لگے سیکیورٹی کیمرے ناقص ہے جس سے ملزمان کی شناخت نہیں ہو پائی ۔