شہید کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

پیر جون 20:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںہزاروں افراد نے ضلع اسلام آباد میںشہید نوجوان شکوراحمد ڈر کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع میںدیورسر کے علاقے سوپت ٹینگ پور میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے شہید نوجوان کی نماز جنازہ چھ بار ادا کی گئی۔نماز جنازہ کے دوران تین مجاہدین نے نمودار ہو ئے اور فضائی فائرنگ کر کے شہید نوجوان کو سلام پیش کیا۔ شکور احمدڈار کو بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے کیموہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیاتھا۔