بھارتی فوجیوں کی پر امن مظاہرین پر فائرنگ ،ایک طالبعلم زخمی ، ہسپتال منتقل

پیر 25 جون 2018 20:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوںکی طرف شمالی کشمیرمیں رفیع آباد کے علاقے نادی ہل میں مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ سے گیارہویں جماعت کا ایک طالب علم زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عبید منظور نامی طالب علم بارہمولہ کپواڑہ روڈ پر مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ عینی شاہدین کے مطا بق بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروںنے پر امن احتجاج کرنے والے نوجوانوںپر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے عبیدزخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔