شہبازشریف کاایجنڈاترقی معیشت کااستحکام اورامن وامان کاقیام ہے،امیر مقام

خیبر پختونخوا کے عوام نے اس بار فیصلہ کر لیا ہے کہ خیبرپختونخوا کوپنجاب کی طرح ترقی کی راہ پرڈالنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیؒ گے ،ْ خطاب

پیر جون 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ شہبازشریف کاایجنڈاترقی معیشت کااستحکام اورامن وامان کاقیام ہے جبکہ عمران خان کاایجنڈاومنشوردھرنا،دشنام طرازی اورمحفل نشاط ہے،قوم انتخابات میںمخالفین کوانکی کارکردگی کے حوالے سے بڑاسرپرائزدیگی،مخالفین نے ہمیشہ عوام کی آنکھوںمیںدھول جھونک کرصرف ڈسپوزبل وعدے کئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام نے اس بارفیصلہ کرلیاہے کہ وہ تبدیلی سمیت دیگرکھوکھلے نعروںپرووٹ نہیںدیگی بلکہ خیبرپختونخوا کوپنجاب کی طرح ترقی کی راہ پرڈالنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے چم تلئی سوات میںایک پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضیاء اللہ خان،رحمت علی،پرویز خان کونسلر،جان شیرخان سمیت دیگرتحریک انصاف کے کارکنوںنے اپنے خاندانوںاورسینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) شمولیت اختیارکرتے ہوئے محمدنوازشریف،مرکزی صدرشہبازشریف اورصوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ جوخوداپنے پیروںپرکھڑانہیںہوسکتاوہ نیاپاکستان کیسے پیروں پرکھڑاکرینگے،ترقی کے تعاون سے خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںنئے منصوبے لاکرعوام کی محرومیوںکاازالہ کریںگے۔انہوںنے کہاکہ اقتدارملنے کے بعدبجلی،،سوئی گیس،،،تعلیم،،روزگاورکے مواقع،صحت،نوجوانوںکیلئے ہنرسیکھنے کے مواقعوںسمیت کئی ترقیاتی منصوبوںکوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے۔