Live Updates

پشاورشہر کی مختلف نشستوں پرمد مقابل پی پی پی اور اے این پی کے رہنماوں نے پی ٹی آئی کے خلاف ایکا کر لیا

سائن بورڈز انتخابی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے درخواست دینے کے باوجود الیکشن کمیشن نوٹس کیوں نہیں لیتا پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی آج بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے کام کر رہے ہیں پرانی تاریخوں میں بھرتیاں بھی جاری ہیں،نگہت اورکزئی، ہارون بلور

پیر 25 جون 2018 20:51

پشاورشہر کی مختلف نشستوں پرمد مقابل پی پی پی اور اے این پی کے رہنماوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پشاورشہر کی مختلف نشستوں پرمد مقابل پی پی پی اور اے این پی کے رہنماوں نے پی ٹی آئی کے خلاف ایکا کر لیا ۔ پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی کے ادارے آج بھی تحریک انصاف کے اٴْمیدواروں کیلئے کام کر رہے ہیں ۔پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی اور اے این پی کے رہنما ہارون بلور نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کو جانبدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ دیو ہیکل سائن بورڈز انتخابی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے درخواست دینے کے باوجود الیکشن کمیشن نوٹس کیوں نہیں لیتاسابقہ حکومت کی بیورو کریسی آج بھی صوبے میں کام کر رہی ہے ۔ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبدیلی انتخابات پر اثر انداز ہونا ہے اے این پی کے رہنما ہارون بلور نے کہا کہ پی ڈی اے اور ڈبلیو ایس ایس پی آج بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے لئے کام کر رہے ہیں پرانی تاریخوں میں بھرتیاں بھی جاری ہیں رہنماوں نے دھمکی دی کہ اگر الیکشن کمیشن کاروائی نہیں کرتی تو مجبورا سڑکوں پر نکلیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات