ایم کیو ایم پاکستان کا عام انتخابات میں بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 7امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان

پیر جون 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان نے بلوچستان میں عام انتخابات کے موقع پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 7امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا ہے یہ بات حلقہ این اے 265کوئٹہ 2کے امیدوار اور ایم کیو ایم پاکستان کے بلوچستان کے ترجمان ملک عمران خان کاکڑ نے پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ میرے سمیت آغا فیصل شاہ حلقہ پی بی 25کوئٹہ V ،سلیم سرپرہ حلقہ پی بی 29کوئٹہ Vi،عبدالستار شاہوانی حلقہ پی بی 31کوئٹہ اور پیارا خان عمرانی این اے 261جعفرآباد ،میجر خان عمرانی حلقہ پی بی 14اوستہ محمد ،پیر جان حلقہ پی بی 17کچھی بولان شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان ایک نظریاتی تحریک ہے جو پاکستان کے مظلوم ومحکوم عوام اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مظلوم ومحکوم عوام کا بلا امتیاز رنگ ونسل اور قوم خدمت کی ہے ،اور یہ مشن جاری رہیگا ،اس موقع پر یاسر شاہ ،انتظار حسین ،نیاز کاکڑ ایڈوکیٹ ،حق پرست امیدواران ملک عمران کاکڑ ،آغا فیصل شاہ ،عبدالستار شاہوانی ،سلیم سرپرہ ،پیر ودیگر موجود تھے ۔