ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیر صدارت اجلاس

الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابندہیں کہ وہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں، انور علی کا اجلاس سے خطاب

پیر 25 جون 2018 20:56

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر انور علی کی زیر صدارت عام انتخابات 2018 کے کیلئے مقرر کی گئی پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر آفیس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو،سید مدثر شاہ، ایس ای ورکس اینڈ سروسز سید اشفاق علی شاہ،ایکسین ایجوکیشن ورکس آفتاب احمد میمن، اسسٹنٹ انجنیئر بلڈنگزخالد رشید، ڈی او پرائمری حاجن خشک،ڈی او سیکنڈری کریم بخش سیال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایل ایس او اور آر ایس یو قربان علی بھٹو، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابندہیں کہ وہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈیشل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو ضلعی فوکل پرسن مقرر ہیں کسی بھی قسم کی دشواری کے باعث ان سے رابطہ کریں، انہوں تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ مختیار کاروں سمیت تمام پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے صورتحال سے آگاہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں اس لئے تمام متعلقہ ادارے اپنے عملے سمیت اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ انہوں نے مانیٹرنگ ٹیموں کے ممبران کو ہدایات دیں کہ پولنگ اسٹیشنوں میں سہولیات اور ضابطہ اخلاق پر پابندی پر سختی سے عمل کرائیں