نوشہروفیروز میںنا معلوم ملزمان نے چھریاں مار کر نوجوان کو قتل کردیا

پیر 25 جون 2018 21:02

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نا معلوم ملزمان نے چھریاں مار کر نوجوان کو قتل کردیا،واقعہ نوشہروفیروز کے نواحی علاقے مناہی کے سیلون میں پیش آیا جب دکان میں کام کرنے والے ایک کاریگرکو دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے دکان میں گھس کر چھریوں کے وار کرکی18سالہ مشتاق ولد ممتازسیال کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق وہ واقعے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہے،مقتول کے والد ممتاز سیال کا کہنا ہے کہ جمن اور اس کے ساتھیوں نے دشمنی میں میرے بے گناہ بیٹے کو قتل کیا ہے دوسری طرف سول اسپتال موروکے ملازم علی گوہر کھوسو کی موٹرسائیکل نا معلوم چابی چور چرا کر فرار ہوگیا،اسپتال میں موٹرسائیکل چوری کی مسلسل وارداتوں کیخلاف ملازمین نے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔