بنگلہ زبان بولنے والا ہر پاکستانی میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے، ھاجی شاہجہان

پیر 25 جون 2018 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدرکراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے پاکستان میں آباد بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ بنگلہ زبان بولنے والا ہر پاکستانی میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانی ہی اصل میں پاکستان کے حصول کا ہراول دستہ تھے جن کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان معرض وجود میں آیا.

پاکستان میں آباد چالیس لاکھ سے زائد بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ایکشن کمیٹی برائے پاکستانی بنگالیز کے مرکزی صدر شیخ محمد سراج نے ملک بھر سے نمائندہ بنگالی عمائدین شمس عالم، ماسٹر نذیر احمد، محمد شاہجہاں، محمد شہید، محمد طارق اورمحمد حبیب کے ہمراہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-243 کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) نامزد امیدوار حاجی شاہجہاں صوبائی اسمبلی کے حلقے PS-102 کے لئے میاں محمد نواز شریف کے نامزد امیدوار یاسر عدیل شیخ سے ملاقات میں یقین دلایا کہ پاکستان میں بسنے والے بنگلہ نڑاد پاکستانی اپنے محسن میاں اعجاز شفیع کی جماعت اور ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

جس طرح میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مرحوم اعجاز شفیع نے بنگلہ نڑاد پاکستانیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہم امید کرتے ہیں کہ میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حاجی شاہجہاں اور یاسر عدیل شیخ بھی انتخابی کامیابی کے بعد پاکستان میں بسنے والے بنگلہ نشاد پاکستانیوں کے حقوق کے لئے عملی اقدامات یقینی بنائیں گی.

ایکشن کمیٹی برائے پاکستانی بنگلالیز کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے حلقہ NA-243 حاجی شاہجہاں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے شہر قائد کو لاشوں کا قبرستان بنانے والوں کو ووٹ کی قوت سے شہر بدر کردیں گی. سندھ کے عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھنے والوں کا عوام کے ووٹ پر کوئی حق نہیں. کراچی میں بسنے والا ہر پاکستانی شہر کے امن کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے گا. بنگلہ نڑاد پاکستانی شہر کی بقا اور ترقی کے لئے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ کا ساتھ دیں�

(جاری ہے)