نگرا ن وزیر محنت کا لا نڈھی ہسپتا ل کا اچا نک دورہ ، ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

مریضو ں کو نا قص معیا ر کی ادویا ت کیسے فرا ہم کی جا رہی ہیں ،80فیصد ادویا ت مقا می کمپنیو ں سے خرید ی گئی ہے ادویا ت خریداری کی 6ما ہ کی تفصیل انہیں فرا ہم کی جا ئیں،سائمن جا ن ڈینئل نے سیسی

پیر 25 جون 2018 21:02

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگرا ن وزیر برا ئے محنت و افرا دی قو ت سائمن جا ن ڈینئل نے سیسی لا نڈھی ہسپتال کی انتظا میہ پر سخت بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے استفسا ر کر تے ہو ئے کہا کہ مریضو ں کو نا قص معیا ر کی ادویا ت کیسے فرا ہم کی جا رہی ہیں ،80فیصد ادویا ت مقا می کمپنیو ں سے خرید ی گئی ہے۔انہو ں نے ہدایت کی کہ ادویا ت خریداری کی 6ما ہ کی تفصیل انہیں فرا ہم کی جا ئیں۔

یہ ہدایات پیر کو انہو ں نے سیسی لا نڈھی ہسپتا ل کا اچا نک دورہ کر تے ہو ئے دیں۔اس مو قع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جنید را جپو ت اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار میمن نے صو با ئی وزیر کو ہسپتا ل میں محنت کشوں اور انکے خا ندان کو فرا ہم کی جا نیوالی سہولیا ت سے متعلق آگا ہ کیا۔

(جاری ہے)

نگرا ن صو با ئی وزیر نے ایمر جنسی ،آپریشن تھیٹر ،لیبا ر ٹریز ،اسٹو ر رو مز ،با ورچی خا نہ اور فا ر میسی کا تفصیلی دو ر ہ کیا اور مریضوں سے ملا قا ت کی اور سہولیا ت سے متعلق معلو ما ت حا صل کیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے نگرا ن صو با ئی وزیر کو بتایا کہ اس ہسپتا ل میں سیسی کے دیگر ہسپتا لو ں کے مقا بلے میں سب سے زیا دہ او پی ڈی کی جا تی ہے اور کرا چی کے علا وہ سندھ کے دیگر اضلا ع کے مریضو ںکو علا ج و معا لجے کی سہو لیا ت فرا ہم کی جا تی ہیں لیکن یہا ں فنڈز اور ما ہر ڈاکٹرو ں کی شدید قلت ہے۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار میمن نے بتا یا کہ ہسپتا ل کی سیکیو ر ٹی کی ذمہ داری نجی کمپنی کے سپر د ہیں۔لیکن ان کے انتظا ما ت غیر معیا ر ی ہیں۔علا قہ کی صو رتحا ل کو دیکھتے ہو ئے لانڈھی ہسپتا ل میں رینجرز سطح اور معیا ر کی سیکیو ر ٹی فرا ہم کی جا ئے۔